المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بسر بن سعيد، عن عبد الله بن أنيس باب: بسر بن سعید کی سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 13950
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو ثَابِتٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ بِشْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُنَيْسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «أُرِيتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ فَأُنْسِيتُهَا، وَإِنِّي أُرَانِي أَسْجُدُ فِي مَاءٍ وَطِينٍ» ، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ فِي مَاءٍ وَطِينٍ صَبِيحَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے شب قدر دکھائی گئی تھی پھر بھلا دی گئی، اور میں نے خواب میں دیکھا کہ میں پانی اور مٹی میں سجدہ کر رہا ہوں۔“ (عبداللہ بن انیس کہتے ہیں:) پھر میں نے رسول اللہ ﷺ کو تئیسویں (رمضان کی) صبح کو پانی اور مٹی میں سجدہ کرتے دیکھا۔