حدیث نمبر: 13949
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مِقْلَاصٍ الْمِصْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ مُوسَى بْنَ جُبَيْرٍ، حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحُبَابِ الْأَنْصَارِيَّ، حَدَّثَهُ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ أُنَيْسٍ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ تَذَاكَرَ هُوَ وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَوْمًا الصَّدَقَةَ، فَقَالَ عُمَرُ: أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ غُلُولَ الصَّدَقَةِ: «مَنْ غَلَّ مِنْهَا بَعِيرًا أَوْ شَاةً أُتِيَ بِهِ يَحْمِلُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟» ، قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ أُنَيْسٍ: بَلَى
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن انہوں نے اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے صدقے کے بارے میں گفتگو کی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم نے رسول اللہ ﷺ کو صدقے میں خیانت کے بارے میں یہ فرماتے نہیں سنا: ”جس نے اس میں سے کوئی اونٹ یا بکری چرائی تو قیامت کے دن اسے اسی حال میں لایا جائے گا کہ وہ اسے اٹھائے ہوئے ہوگا؟“ سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ نے کہا: کیوں نہیں (میں نے سنا ہے)۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13949
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 143، حدیث 352