حدیث نمبر: 1395
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ تَرَكَ كَنْزًا مُثِّلَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعٌ أَقْرَعُ لَهُ زَبِيبَتَانِ يَتْبَعُهُ فَيَقُولُ: أَنَا كَنْزُكَ الَّذِي تَرَكْتَهُ بَعْدَكَ، فَمَا يَزَالُ يَتْبَعُهُ حَتَّى يُلْقِمَهُ يَدَهُ فَيَمْضُغُهَا ثُمَّ يُتْبِعُهُ سَائِرَ جَسَدِهِ "
ترجمہ

اسی سند سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کوئی خزانہ (زکوٰۃ نہ دے کر) چھوڑ جائے، قیامت کے دن اس کے لیے ایک گنجا سانپ بنا دیا جائے گا جس کی دو کالی دھاریاں ہوں گی، وہ اس کے پیچھے لگا رہے گا اور کہے گا: میں تیرا وہ خزانہ ہوں جو تو نے اپنے بعد چھوڑا تھا، وہ اس کے پیچھے لگا رہے گا یہاں تک کہ اسے اپنا ہاتھ نگلوا دے گا، وہ اسے چبائے گا، پھر اس کے باقی جسم کو بھی اسی طرح نگل جائے گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الثاء / حدیث: 1395
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 91، حدیث 1408