المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
رجال غير مسمين، عن عبد الله بن الزبير باب: کچھ ایسے راویوں کی روایات جن کا نام نہیں لیا گیا، سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے
حدیث نمبر: 13923
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ السَّمْتِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سِنَانٍ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ رَجُلٍ، حَدَّثَهُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خدشہ نہ ہوتا تو میں انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔“