المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن أبي يحيى الأسلمي، عن ابن الزبير باب: محمد بن ابی یحییٰ اسلمی کی سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13921
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى، قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ وَرَأَى رَجُلًا رَافِعًا يَدَيْهِ بِدَعَوَاتٍ قَبْلَ أَنْ يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِهِ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْهَا، قَالَ: «إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكُنْ يَرْفَعْ يَدَيْهِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِهِ»ترجمہ
محمد بن ابی یحییٰ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو دیکھا، انہوں نے ایک شخص کو دیکھا جو نماز سے فارغ ہونے سے پہلے ہی دعاؤں کے لیے ہاتھ اٹھا رہا تھا، تو جب وہ نماز سے فارغ ہوا تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ اپنی نماز سے فارغ ہونے تک ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے۔“