حدیث نمبر: 13914
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ، يَقْرَأُ الْآيَةَ: " {قَالُوا سِحْرَانِ تَظَاهَرَا} [القصص: ٤٨] "
ترجمہ

میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو یہ آیت پڑھتے سنا: ”یہ دونوں (موسیٰ و ہارون علیہما السلام) جادو ہیں جنہوں نے ایک دوسرے کی مدد کی ہے“ (یعنی آپ ”سِحْرَانِ“ کی قراءت فرماتے تھے) [سورۃ القصص: 48]۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13914
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 127، حدیث 317