المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يحيى بن عبد الرحمن بن حاطب، عن ابن الزبير باب: یحییٰ بن عبدالرحمن بن حاطب کی سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13901
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ {ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ} [التكاثر: ٨] قَالَ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ: يَا رَسُولَ اللهِ أَيُّ نُعَيْمٍ نُسْأَلُ عَنْهُ؟، وَإِنَّمَا هُمَا الْأَسْوَدَانِ الْمَاءُ وَالتَّمْرُ، قَالَ: «أَمَا إِنَّ ذَلِكَ سَيَكُونُ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ”پھر اس دن تم سے نعمتوں کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا“ [سورۃ التکاثر: 8]، تو زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم سے کس نعمت کے بارے میں پوچھا جائے گا، جبکہ ہمارے پاس تو بس دو سیاہ چیزیں ہیں، پانی اور کھجور؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سن لو، یہ (نعمتیں) عنقریب ہوں گی۔“