المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن عبد الله بن الزبير باب: سعید بن جبیر کی سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13888
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجَعْفَرُ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفٍ الْبَجَلِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي فُرَاتٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: كَتَبَ عُتْبَةُ بْنُ فَرْقَدٍ إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ يَسْتَفْتِيهِ فِي الْجَدِّ، فَكَتَبَ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا مِنْ أُمَّتِي دُونَ رَبِّي، لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا، وَلَكِنَّهُ أَخِي فِي الدِّينِ وَصَاحِبِي فِي الْغَارِ» . وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ كَانَ يُنْزِلُهُ مَنْزِلَةَ الْوَالِدِترجمہ
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: عتبہ بن فرقد نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو خط لکھ کر دادا کی میراث کے بارے میں مسئلہ دریافت کیا، تو انہوں نے جواب میں لکھا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر میں اپنی امت میں سے اپنے رب کے سوا کسی کو دوست بناتا تو ابوبکر کو دوست بناتا، لیکن وہ دین میں میرے بھائی اور غار میں میرے ساتھی ہیں۔“ اور بےشک ابوبکر رضی اللہ عنہ انہیں (دادا کو) والد کے درجے میں رکھا کرتے تھے۔