المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن أبي مليكة، عن عبد الله بن الزبير باب: عبداللہ بن ابی ملیکہ کی سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13870
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ، يُحَدِّثُ أَنَّ ابْنَ الزُّبَيْرِ، كَتَبَ إِلَى أَهْلِ الْعِرَاقِ: أَنَّ الَّذِي قَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا حَتَّى أَلْقَى اللهَ سِوَى اللهِ لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا» . فَكَانَ يَجْعَلُ الْجَدَّ أَبًاترجمہ
سیدنا عبداللہ بن ابی ملیکہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے اہلِ عراق کے نام لکھا: جس شخص کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: ”اگر میں اللہ کے سوا کسی کو دوست بناتا یہاں تک کہ اللہ سے جا ملتا، تو ابوبکر کو اپنا دوست بناتا“ - وہ (ابوبکر رضی اللہ عنہ) دادا کو باپ کے حکم میں شمار کیا کرتے تھے۔