المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بديخ مولي عبد الرحمن بن جعفر، عن عبد الله بن جعفر باب: بدیخ، عبدالرحمن بن جعفر کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13811
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، قَالَ: ثنا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ، قَالَ: ثنا أَبُو عِصَامٍ، عَنْ جُوَيْرِيَةَ بْنِ أَسْمَاءَ، عَنْ عِيسَى بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ بُدَيْخٍ، قَالَ: وَفْدَ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ إِلَى عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ، وَعِنْدَهُ يَحْيَى بْنُ الْحَكَمِ، فَسَأَلَهُ، فَقَالَ: كَيْفَ تَرَكْتَ خِبْثَةَ؟، يَعْنِي: الْمَدِينَةَ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: «سَمَّاهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَيْبَةَ، وَتُسَمِّيهَا خِبْثَةَ؟»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما مدینہ سے عبدالملک بن مروان کے پاس وفد لے کر گئے، وہ ان کے پاس داخل ہوئے جبکہ یحییٰ بن حکم بھی وہاں موجود تھا، اس نے ان سے پوچھا: تم نے خِبثہ (گندی جگہ) کو کس حال میں چھوڑا؟ اس کی مراد مدینہ سے تھی۔ عبداللہ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے اسے طیبہ (پاکیزہ) کا نام دیا تھا، اور تم اسے خِبثہ کہتے ہو؟“