المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
العباس بن سهل بن سعد، عن عبد الله بن جعفر باب: عباس بن سہل بن سعد کی سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13795
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ، قَالَ: ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، قَالَ: ثنا عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ سَهْلًا، دَخَلَ عَلَى الْحَجَّاجِ وَهُوَ مُتَوَكِّئٌ عَلَى يَدِهِ، فَقَالَ لَهُ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فِي الْأَنْصَارِ: «أَحْسِنُوا إِلَى مُحْسِنِهِمْ، وَاعْفُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ» ، فَقَالَ: مَنْ يَشْهَدُ لَكَ؟، قَالَ: هَذَانِ كَنَفَيْكَ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ، فَقَالَا: نَعَمْترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ حجاج کے پاس گئے جبکہ وہ ان کے ہاتھ پر ٹیک لگائے ہوئے تھے، تو انہوں نے اس سے کہا: نبی کریم ﷺ نے انصار کے بارے میں فرمایا تھا: ”ان کے نیک لوگوں کے ساتھ بھلائی کرو، اور ان کے برے لوگوں سے درگزر کرو۔“ اس نے پوچھا: اس کی گواہی کون دیتا ہے؟ انہوں نے کہا: تمہارے دائیں بائیں یہ دونوں: عبداللہ بن جعفر اور ابراہیم بن محمد بن طلحہ۔ تو ان دونوں نے کہا: ہاں۔