المعجم الكبير للطبراني
باب الثاء— حرف ثا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثعلبة بن ساعدة ويقال ابن سعد الأنصاري " استشهد يوم أحد " باب: سیدنا ثعلبہ بن ساعدہ انصاری رضی اللہ عنہ، اور ابن سعد بھی کہا جاتا ہے، یوم احد میں شہید ہوئے
حدیث نمبر: 1379
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ: " فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ أُحُدٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ بَنِي سَاعِدَةَ: ثَعْلَبَةُ بْنُ سَاعِدَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ خَالِدِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْخَزْرَجِ "ترجمہ
عروہ رحمہ اللہ یومِ احد شہید ہونے والوں کے ناموں میں، انصار میں سے، پھر بنو ساعدہ میں سے بیان کرتے ہیں: ثعلبہ بن ساعدہ بن مالک بن خالد بن ثعلبہ بن حارثہ بن عمرو بن خزرج۔