المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند أبو جعفر محمد بن علي بن حسين، عن عبد الله بن جعفر باب: ابوجعفر محمد بن علی بن حسین کی سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے مرویات
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ، قَالَ: ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، قَالَ: ثنا عَلِيُّ بْنُ عَلِيٍّ الْهَاشِمِيُّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلِّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْدَفَهُ، فَقَالَ: «يَا فَتَى أَلَا أَهَبُ لَكَ؟، أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ يَنْفَعُكَ اللهُ بِهِنَّ؟، احْفَظِ اللهَ يَحْفَظْكَ، احْفَظِ اللهَ تَجِدْهُ أَمَامَكَ، وَإِذَا سَأَلْتَ فَسَلِ اللهَ، وَإِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللهِ، وَاعْلَمْ أَنْ قَدْ جَفَّ الْقَلَمُ بِمَا هُوَ كَائِنٌ، وَاعْلَمْ أَنَّ الْخَلَائِقَ لَوْ أَرَادُوكَ بِشَىءٍ لَمْ يُكْتَبْ عَلَيْكَ لَمْ يَقْدِرُوا عَلَيْكَ، وَاعْلَمْ أَنَّ النَّصْرَ مَعَ الصَّبْرِ، وَأَنَّ الْفَرَجَ مَعَ الْكَرْبِ، وَأَنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرَا»سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں اپنے پیچھے سوار کیا، پھر فرمایا: ”اے نوجوان، کیا میں تمہیں کچھ عطا نہ کروں؟ کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھاؤں جن سے اللہ تمہیں نفع دے؟ اللہ کی حفاظت کرو، وہ تمہاری حفاظت کرے گا، اللہ کی حفاظت کرو، تم اسے اپنے سامنے پاؤ گے، اور جب مانگو تو اللہ ہی سے مانگو، اور جب مدد چاہو تو اللہ ہی سے مدد چاہو، اور جان لو کہ قلم اس چیز کے ساتھ خشک ہو چکا ہے جو ہونے والی ہے، اور جان لو کہ اگر ساری مخلوق تمہیں کوئی ایسی چیز پہنچانا چاہے جو تمہارے لیے مقدر میں نہیں لکھی گئی تو وہ ایسا نہیں کر سکتی، اور جان لو کہ مدد صبر کے ساتھ ہے، اور کشادگی تنگی کے ساتھ ہے، اور یقیناً تنگی کے ساتھ آسانی ہے۔“