المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو قبيل، عن عبد الله بن عمرو باب: ابوقبیل کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13767
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رِشْدِينَ، قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُفْيَانَ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي قَبِيلٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «سَتَكُونُ فِتْنَةٌ يُفَارِقُ الرَّجُلُ فِيهَا أَخَاهُ وَأَبَاهُ، تَطِيرُ الْفِتْنَةُ فِي قُلُوبِ رِّجَالٍ مِنْهُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، حَتَّى يُعَيَّرُ الرَّجُلُ بِهَا، كَمَا تُعَيَّرُ الزَّانِيَةُ بِزِنَاهَا»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب ایک فتنہ برپا ہوگا جس میں آدمی اپنے بھائی اور اپنے باپ سے جدا ہو جائے گا، یہ فتنہ لوگوں میں سے کچھ کے دلوں میں قیامت تک اڑتا رہے گا، یہاں تک کہ آدمی کو اس کی وجہ سے اسی طرح عار دلائی جائے گی جیسے زانیہ کو اس کے زنا کی وجہ سے عار دلائی جاتی ہے۔“