المعجم الكبير للطبراني
باب الثاء— حرف ثا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثعلبة بن صعير العذري باب: سیدنا ثعلبہ بن صعیر عذری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1376
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْوَاسِطِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ، ثنا هَمَّامٌ، عَنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ صُعَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَامَ خَطِيبًا فَأَمَرَ بِصَدَقَةِ الْفِطْرِ، عَلَى الصَّغِيرِ، وَالْكَبِيرِ، وَالْحُرِّ، وَالْعَبْدِ صَاعُ تَمْرٍ، أَوْ صَاعُ شَعِيرٍ، عَنْ كُلِّ وَاحِدٍ، أَوْ عَنْ كُلِّ رَأْسٍ، وَصَاعُ قَمْحٍ، بَيْنَ اثْنَيْنِ»ترجمہ
سیدنا ثعلبہ بن صعیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے تو صدقۂ فطر کا حکم دیا، چھوٹے اور بڑے، آزاد اور غلام پر، ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو، ہر شخص کی طرف سے، یا ہر سر کی طرف سے، اور ایک صاع گندم دو آدمیوں کی طرف سے۔