المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد بن رباح، عن عبد الله بن عمرو باب: یزید بن رباح کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13729
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، قَالَ: ثنا أحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ: ثنا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ بَكْرَ بْنَ سَوَادَةَ، حَدَّثَهُ، أَنَّ يَزِيدَ بْنَ رَبَاحٍ حَدَّثَهُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِذَا فُتِحَتْ عَلَيْكُمْ خَزَائِنُ فَارِسَ، وَالرُّومِ أَيُّ قَوْمٍ أَنْتُمْ؟» ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: نَكُونُ كَمَا أَمَرَ اللهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَوْ غَيْرَ ذَلِكَ، تَتَنَافَسُونَ ثُمَّ تَحَاسَدُونَ ثُمَّ تَدَابَرُونَ، وَتَبَاغَضُونَ، أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ، ثُمَّ تَنْطَلِقُونَ إِلَى مَسَاكِنِ الْمُهَاجِرِينَ، فَتَجْعَلُونَ بَعْضَهُمْ عَلَى، رِقَابِ بَعْضٍ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم پر فارس اور روم کے خزانے فتح کر دیے جائیں گے تو تم کیسے لوگ ہو گے؟“ عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ہم وہی ہوں گے جیسا اللہ نے حکم دیا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یا اس کے علاوہ، تم ایک دوسرے پر رشک کرو گے، پھر حسد کرو گے، پھر ایک دوسرے سے پیٹھ پھیر لو گے، اور بغض رکھو گے، یا اسی جیسا کچھ ہوگا، پھر تم مہاجرین کی بستیوں کی طرف چلو گے اور ان میں سے کچھ کو کچھ کی گردنوں پر بٹھا دو گے۔“