المعجم الكبير للطبراني
باب الثاء— حرف ثا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثعلبة أبو عبد الرحمن الأنصاري باب: سیدنا ثعلبہ انصاری رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبدالرحمن
حدیث نمبر: 1372
حَدَّثَنَا أَبُو حَبِيبٍ يَحْيَى بْنُ نَافِعٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَعْلَبَةَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ حَبِيبِ بْنِ عَبْدِ شَمْسٍ جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي سَرَقْتُ جَمَلًا لِبَنِي فُلَانٍ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: إِنَّا افْتَقَدْنَا جَمَلًا لَنَا، «فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُطِعَتْ يَدُهُ» قَالَ ثَعْلَبَةُ: أَنَا انْظُرُ إِلَيْهِ حِينَ وَقَعَتْ يَدُهُ، وَهُوَ يَقُولُ الْحَمْدُ للَّهِ الَّذِي طَهِّرْنِي بِكَ، أَرَدْتُ أَنْ تُدْخِلَ جَسَدِي النَّارَترجمہ
… ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے فلاں قبیلے کا ایک اونٹ چرایا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے ان کی طرف پیغام بھیجا تو انہوں نے کہا: ہمارا ایک اونٹ گم ہو گیا تھا۔ چنانچہ نبی کریم ﷺ نے حکم دیا تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔ سیدنا ثعلبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اس وقت اسے دیکھ رہا تھا جب اس کا ہاتھ گرا، وہ کہہ رہا تھا: تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے تیرے ذریعے مجھے پاک کیا، میں چاہتا تھا کہ تو میرے جسم کو آگ میں داخل ہونے سے بچا دے۔