المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عبد الرحمن الحبلي، عن عبد الله بن عمرو باب: ابوعبدالرحمن حبلی کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13694
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ: ثنا وَهْبٌ، حَدَّثَنِي حُيَيٌّ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنَّ زَوْجِي مِسْكِينٌ لَا يَقْدِرُ عَلَى شَىءٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِزَوْجِهَا: «أَتَقْرَأُ الْقُرَآنَ شَيْئًا؟» ، قَالَ: أَقْرَأُ سُورَةَ كَذَا وَسُورَةَ كَذَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بَخٍ بَخٍ زَوْجُكِ غَنِيٌّ، فَالْزَمِيهِ» . فَلَزِمَتِ الْمَرْأَةُ زَوْجَهَا، ثُمَّ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللهِ قَدْ بَسَطَ اللهُ عَلَيْنَا وَرَزَقَنَاترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی کریم ﷺ کے پاس آئی اور عرض کیا: میرا شوہر مسکین ہے، کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا۔ نبی کریم ﷺ نے اس کے شوہر سے فرمایا: ”کیا تمہیں کچھ قرآن یاد ہے؟“ اس نے عرض کیا: میں فلاں فلاں سورت پڑھتا ہوں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بہت خوب، بہت خوب، تمہارا شوہر تو غنی ہے، پس اس کے ساتھ لگی رہو۔“ چنانچہ وہ عورت اپنے شوہر کے ساتھ لگی رہی، پھر نبی کریم ﷺ کے پاس آئی اور عرض کیا: اے اللہ کے نبی، اللہ نے ہم پر وسعت اور رزق عطا فرما دیا ہے۔