المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عبد الرحمن الحبلي، عن عبد الله بن عمرو باب: ابوعبدالرحمن حبلی کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13679
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، قَالَ: ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، قَالَ: ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، قَالَ: ثنا خَالِدُ بْنُ حُمَيْدٍ الْمَهْرِيُّ، قَالَ: ثنا حُمَيْدُ بْنُ هَانِئٍ الْخَوْلَانِيُّ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ قُلُوبُهُمْ قُلُوبُ الْعَجَمِ» ، قُلْتُ: وَمَا قُلُوبُ الْعَجَمِ؟، قَالَ: «حُبُّ الدُّنْيَا، سُنَّتُهُمْ سُنَّةُ الْأَعْرَابِ مَا أَتَاهُمْ مِنْ رِزْقٍ جَعَلُوهُ فِي الْحَيَوَانِ، يَرَوْنَ الْجِهَادَ ضَرَرًا، وَالزَّكَاةَ مَغْرَمًا»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں پر ایک ایسا زمانہ ضرور آئے گا جس میں ان کے دل عجمیوں کے دل جیسے ہوں گے۔“ میں نے عرض کیا: عجمیوں کے دل کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دنیا کی محبت، ان کا طریقہ بدوی عربوں کا طریقہ ہوگا، جو رزق انہیں ملے گا اسے وہ جانوروں پالنے میں لگا دیں گے، وہ جہاد کو نقصان اور زکوٰۃ کو تاوان سمجھیں گے۔“