المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عبد الرحمن الحبلي، عن عبد الله بن عمرو باب: ابوعبدالرحمن حبلی کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13649
حَدَّثَنَا هَارُونُ، قَالَ: ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: أَلَا أُعِلِّمُكُمْ كَلِمَاتٍ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُهُنَّ أَبَا بَكْرٍ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ؟ قُلْنَا: بَلَى، قَالَ: «اللهُمَّ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، أَنْتَ رَبُّ كِلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكُهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَالْمَلَائِكَةُ يَشْهَدُونَ. اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَشِرْكِهِ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَقْرِفَ عَلَى نَفْسِي سُوءًا، أَوْ أَجُرَّهُ إِلَى مُسْلِمٍ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: کیا میں تمہیں وہ کلمات نہ سکھاؤں جو رسول اللہ ﷺ ابوبکر رضی اللہ عنہ کو سونے کے وقت سکھایا کرتے تھے؟ ہم نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ فرمایا: ”اے اللہ، آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، غیب اور حاضر کے جاننے والے، تو ہر چیز کا رب اور اس کا مالک ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، اور فرشتے اس پر گواہ ہیں۔ اے اللہ، میں شیطان اور اس کے شرک سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں اپنے آپ پر کوئی برائی مول لوں، یا اسے کسی مسلمان تک پہنچاؤں۔“