حدیث نمبر: 13563
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، قَالَا: ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " طَهِّرُوا هَذِهِ الْأَجْسَادَ طَهَّرَكُمُ اللهُ، فَإِنَّهُ لَيْسَ عَبْدٌ يَبِيتُ طَاهِرًا إِلَّا بَاتَ مَعَهُ مَلَكٌ فِي شِعَارِهِ لَا يَنْقَلِبُ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ إِلَّا قَالَ: اللهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ فَإِنَّهُ بَاتَ طَاهِرًا "
ترجمہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ان جسموں کو پاک رکھو، اللہ تمہیں پاک رکھے گا، کیونکہ کوئی بندہ پاکیزگی کی حالت میں رات نہیں گزارتا مگر ایک فرشتہ اس کے ساتھ اس کے کپڑے میں رات گزارتا ہے، رات کی کسی بھی گھڑی وہ کروٹ نہیں بدلتا مگر فرشتہ کہتا ہے: اے اللہ! اپنے بندے کو بخش دے، کیونکہ اس نے پاکیزگی کی حالت میں رات گزاری ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13563
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 446، حدیث 13620