المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء بن أبي رباح، عن ابن عمر باب: عطاء بن ابی رباح کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13547
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، ثنا مُعْتَمِرٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَنَشٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ قَائِلٌ بِكَفِّهِ هَكَذَا كَأَنَّهُ يُشَبِّرُ شَيْئًا: «مَنْ فَارَقَ جَمَاعَةَ الْمُسْلِمِينَ شِبْرًا أَخْرَجَ مِنْ عُنُقِهِ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ، وَالْمُخَالِفِينَ بَأَلْوِيَتِهِمْ يَتَنَاوَلُونَهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ وَرَاءِ ظُهُورِهِمْ، وَمَنْ مَاتَ مِنْ غَيْرِ إِمَامِ جَمَاعَةٍ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً»ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ اپنی ہتھیلی سے اس طرح اشارہ کر رہے تھے جیسے کوئی چیز بالشت سے ناپ رہے ہوں، اور فرما رہے تھے: ”جو مسلمانوں کی جماعت سے ایک بالشت بھر بھی جدا ہوا اس نے اسلام کا طوق اپنی گردن سے اتار پھینکا، اور مخالفین اپنے جھنڈوں سمیت قیامت کے دن انہیں اپنی پیٹھوں کے پیچھے سے پکڑ لیں گے، اور جو بغیر جماعت کے امام کے مرا وہ جاہلیت کی موت مرا۔“