المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن ابن عمر باب: مجاہد کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13462
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا شَرِيكٌ، قَالَ: سَمِعْتُ سَلَمَةَ بْنَ كُهَيْلٍ يُحَدِّثُ: عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالشَّمْسُ عَلَى قُعَيْقِعَانَ بَعْدَ الْعَصْرِ فَقَالَ: «مَا أَعْمَارُكُمْ فِي أَعْمَارِ مَنْ مَضَى إِلَّا كَمَا بَقِيَ مِنْ هَذَا النَّهَارِ فِيمَا مَضَى مِنْهُ»ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھے تھے اور سورج عصر کے بعد قعیقعان پر تھا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہاری عمریں پہلے لوگوں کی عمروں کے مقابلے میں بس اتنی ہیں جتنا اس دن کا وہ حصہ جو گزرے ہوئے حصے کے مقابلے میں باقی رہ گیا ہو۔“