حدیث نمبر: 13456
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْجُمَحِيُّ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مِنَ الشَّجَرِ لَشَجَرَةٌ كَالرَّجُلِ الْمُؤْمِنِ» ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَقُولَ: هِيَ النَّخْلَةُ، فَنَظَرْتُ فِي وُجُوهِ الْقَوْمِ فَإِذَا أَنَا أَحْدَثُهُمْ سِنًّا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هِيَ النَّخْلَةُ»
ترجمہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”درختوں میں ایک درخت مومن آدمی جیسا ہے۔“ میں نے کہنا چاہا کہ وہ کھجور کا درخت ہے، پھر میں نے لوگوں کے چہروں کی طرف دیکھا تو میں ان میں سب سے کم عمر تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے خود فرمایا: ”وہ کھجور کا درخت ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13456
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 410، حدیث 13513