حدیث نمبر: 13408
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَزْرَقُ، ثنا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ سَأَلَكُمْ بِاللهِ فَأَعْطُوهُ، وَمَنِ اسْتَعَاذَ بِاللهِ فَأَعِيذُوهُ، وَمَنْ دَعَاكُمْ فَأَجِيبُوهُ، وَمَنْ أَتَى إِلَيْكُمْ مَعْرُوفًا فَكَافِئُوهُ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا مَا تُكَافِئُوهُ فَادْعُوا لَهُ حَتَّى يَرَى أَنْ قَدْ كَافَئْتُمُوهُ»
ترجمہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو تم سے اللہ کے واسطے سوال کرے اسے دو، اور جو اللہ کی پناہ مانگے اسے پناہ دو، اور جو تمہیں دعوت دے اس کی دعوت قبول کرو، اور جو تمہارے ساتھ نیکی کرے اس کا بدلہ چکاؤ، اور اگر تمہیں بدلہ چکانے کے لیے کچھ نہ ملے تو اس کے لیے دعا کرو یہاں تک کہ وہ یہ سمجھ لے کہ تم نے اس کا بدلہ چکا دیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13408
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 397، حدیث 13465