المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
طاوس، عن ابن عمر باب: طاؤس کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13405
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَابْنُ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ يُعْطِي عَطِيَّةً، أَوْ يَهَبُ هِبَةً، فَيَرْجِعُ فِيهَا إِلَّا الْوَالِدُ فِيمَا يُعْطِي وَلَدَهُ، وَمَثَلُ الَّذِي يُعْطِي الْعَطِيَّةَ، ثُمَّ يَرْجِعُ فِيهَا كَمَثَلِ الْكَلْبِ يَأْكُلُ فَإِذَا شَبِعَ فَأَتَمَّ عَادَ فِي قَيْئِهِ»ترجمہ
سیدنا ابن عمر اور ابن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کسی آدمی کے لیے جائز نہیں کہ وہ کوئی عطیہ دے یا ہبہ کرے پھر اسے واپس لے لے، سوائے باپ کے جو اپنی اولاد کو دیتا ہے۔ اور جو شخص عطیہ دے کر پھر اسے واپس لے لیتا ہے اس کی مثال اس کتے کی طرح ہے جو کھاتا ہے، پھر جب سیر ہو جاتا ہے تو قے کر دیتا ہے، پھر اپنی قے کی طرف لوٹ آتا ہے۔“