المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
طاوس، عن ابن عمر باب: طاؤس کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13399
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ: سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا: فَقَالَ: أَتَعْرِفُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا فَذَهَبَ عُمَرُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَهُ الْخَبَرَ «فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا» ، قَالَ: لَمْ أَسْمَعْهُ يَزِيدُ عَلَى ذَلِكَترجمہ
طاؤس سے ایک ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دی تھی، تو انہوں نے فرمایا: کیا تم عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو جانتے ہو؟ اس نے کہا: ہاں۔ فرمایا: انہوں نے اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دی تھی، تو عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے پاس گئے اور آپ ﷺ کو یہ بات بتائی، تو آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ رجوع کر لیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے طاؤس کو اس سے زیادہ کچھ کہتے نہیں سنا۔