المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن عبيد بن عمير، عن ابن عمر باب: عبداللہ بن عبید بن عمیر کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13389
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ عُمَرَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَالِي أَرَاكَ تَسْتَلِمُ الرُّكْنَيْنِ، وَلَا تَتْرُكْهُمَا؟ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ مَسْحَهُمَا يَحُطُّ الذُّنُوبَ»ترجمہ
عبداللہ بن عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں: ایک آدمی نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: اے ابوعبدالرحمن! کیا بات ہے میں دیکھتا ہوں کہ آپ ان دونوں رکنوں کا استلام کرتے ہیں اور انہیں نہیں چھوڑتے؟ اور ابن عمر رضی اللہ عنہما ایسا کیا کرتے تھے۔ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”ان دونوں کو چھونا گناہوں کو جھاڑ دیتا ہے۔“