المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد بن عمير، عن ابن عمر باب: عبید بن عمیر کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13382
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْقَزَّازُ، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، ثنا هَمَّامٌ، ثنا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ اللَّيْثِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: أَرَاكَ تُزَاحِمُ عَلَى هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ، قَالَ: إِنْ أَفْعَلُ فَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ مَسْحَهُمَا يَحُطَّانِ الْخَطَايَا»ترجمہ
عبید بن عمیر کے والد بیان کرتے ہیں: میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: میں دیکھتا ہوں کہ آپ ان دونوں رکنوں کے پاس دھکم پیل کرتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا: ہاں میں ایسا کرتا ہوں، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”ان دونوں کو چھونا گناہوں کو جھاڑ دیتا ہے۔“