المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نافع، عن ابن عمر باب: نافع کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13312
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الصَّائِغُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: بَعَثَنِي خَالِي عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونَ لِآتِيَهُ بِلُحَافٍ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَأْذَنْتُهُ وَهُوَ بَالْخَنْدَقِ فَأَذِنَ لِي وَقَالَ لِي: " مَنْ لَقِيتَ فَقُلْ لَهُمْ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَرْجِعُوا " وَكَانَ ذَلِكَ فِي بَرْدٍ شَدِيدٍ، فَخَرَجْتُ فَلَقِيتُ النَّاسَ فَقُلْتُ لَهُمْ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَرْجِعُوا، قَالَ: فَلَا وَاللهِ مَا عَطَفَ عَلَيَّ اثْنَانِ أَوْ وَاحِدٌترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے ماموں عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے مجھے بھیجا کہ ان کے لیے ایک لحاف لے آؤں، تو میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا، آپ ﷺ اس وقت خندق میں تھے، میں نے اجازت مانگی تو آپ ﷺ نے مجھے اجازت دی اور فرمایا: ”جس سے بھی ملو اس سے کہہ دو کہ رسول اللہ ﷺ تمہیں واپس لوٹنے کا حکم دیتے ہیں۔“ اور یہ سخت سردی کا موسم تھا۔ میں نکلا تو لوگوں سے ملا اور ان سے کہا کہ رسول اللہ ﷺ تمہیں واپس لوٹنے کا حکم دیتے ہیں۔ (ابن عمر رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! میری بات پر دو تو کیا، ایک بھی میری طرف متوجہ نہ ہوا۔