المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نافع، عن ابن عمر باب: نافع کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَا: ثنا الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، وَمُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: بَيْنَمَا أَنَا جَالِسٌ، عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ ثُمَّ وَلَّى عَنْهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ وَاللهِ إِنِّي لَأُحِبُّ هَذَا، قَالَ: «هَلْ أَعْلَمْتَهُ؟» قُلْتُ: لَا، قَالَ: «فَأَعْلِمْ ذَاكَ أَخَاكَ» ، فَأَتَيْتُهُ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَأَخَذْتُ بِمَنْكِبِهِ، وَقُلْتُ: وَاللهِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ فِي اللهِ، وَقَالَ هُوَ: وَأَنَا أُحِبُّكَ لِلَّهِ، وَقُلْتُ: لَوْلَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَرَنِي أَنْ أُعَلِّمَكَ لَمْ أَفْعَلْسیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک آدمی آیا، آپ ﷺ کو سلام کیا، پھر واپس چلا گیا۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم میں اس سے محبت رکھتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم نے اسے بتایا؟“ میں نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اپنے بھائی کو بتا دو۔“ چنانچہ میں اس کے پاس گیا، اسے سلام کیا اور اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا: اللہ کی قسم میں تم سے اللہ کے لیے محبت رکھتا ہوں۔ اس نے کہا: اور میں بھی تم سے اللہ کے لیے محبت رکھتا ہوں۔ اور میں نے کہا: اگر نبی کریم ﷺ نے مجھے حکم نہ دیا ہوتا کہ میں تمہیں بتاؤں تو میں ایسا نہ کرتا۔