حدیث نمبر: 13289
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ، ثنا وَهْبُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زِمَامٍ الْعَلَّافُ، ثنا مَيْمُونُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُجَاءُ بِالْمَوْتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي صُورَةِ كَبْشٍ أَمْلَحَ فَيُوقَفُ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، فَيُقَالُ: يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ هَلْ تَعْرِفُونَ هَذَا؟ فَيَشْرَئِبُّونَ، وَيَنْظُرُونَ، وَيُقَالُ: يَا أَهْلَ النَّارِ هَلْ تَعْرِفُونَ هَذَا؟ فَيَشْرَئِبُّونَ، وَيَنْظُرُونَ، ثُمَّ يُذْبَحُ، ثُمَّ يُقَالُ: يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ خُلُودٌ فَلَا مَوْتَ، وَيَا أَهْلَ النَّارِ خُلُودٌ ولَا مَوْتَ "
ترجمہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن موت کو ایک سفید و سیاہ مینڈھے کی صورت میں لایا جائے گا، پھر اسے جنت اور جہنم کے درمیان کھڑا کر دیا جائے گا، پھر کہا جائے گا: اے جنت والو! کیا تم اسے پہچانتے ہو؟ تو وہ گردن اٹھا کر دیکھیں گے، اور کہا جائے گا: اے جہنم والو! کیا تم اسے پہچانتے ہو؟ تو وہ بھی گردن اٹھا کر دیکھیں گے، پھر اسے ذبح کر دیا جائے گا، پھر کہا جائے گا: اے جنت والو! ہمیشگی ہے، اب موت نہیں، اور اے جہنم والو! ہمیشگی ہے، اب موت نہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13289
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 361، حدیث 13346