المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد الله بن مقسم، عن ابن عمر باب: عبیداللہ بن مقسم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13270
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ الْمِصْرِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أنا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ مِقْسَمٍ أَنَّهُ: سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَهُوَ يَقُولُ: «يَأْخُذُ الْجَبَّارُ سَمَاوَاتِهِ، وَأَرْضَهُ بِيَدَيْهِ» وَقَبَضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ، وَجَعَلَ يَقْبِضُهَا، وَيَبْسُطُهَا، ثُمَّ قَالَ: فَيَقُولُ: «أَنَا الرَّحْمَنُ، أَنَا الْمَلِكُ أَيْنَ الْجَبَّارُونَ؟ أَيْنَ الْمُتَكَبِّرُونَ؟» وَتَمَايَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ شِمَالِهِ حَتَّى نَظَرْتُ إِلَى الْمِنْبَرِ يَتَحَرَّكُ مِنْ أَسْفَلِ شَيْءٍ مِنْهُ حَتَّى أَقُولُ: أَسَاقِطٌ هُوَ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ترجمہ
عبید اللہ بن مقسم بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو منبر پر یہ فرماتے دیکھا: ”جبار (اللہ) اپنے آسمانوں اور اپنی زمین کو اپنے دونوں ہاتھوں میں لے لے گا،“ اور رسول اللہ ﷺ نے اپنا ہاتھ بند کیا، اور اسے بند اور کھلا کرنے لگے، پھر فرمایا: پھر وہ فرمائے گا: ”میں رحمٰن ہوں، میں بادشاہ ہوں، کہاں ہیں جابر لوگ؟ کہاں ہیں تکبر کرنے والے؟“ اور رسول اللہ ﷺ اپنے دائیں اور بائیں جھکنے لگے، یہاں تک کہ میں نے دیکھا کہ منبر اپنے نچلے حصے سے ہلنے لگا، حتیٰ کہ میں نے دل میں کہا: کیا یہ رسول اللہ ﷺ سمیت گر جائے گا؟