المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن المنكدر، عن ابن عمر باب: محمد بن منکدر کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13266
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ سِنَانٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْكَدِرِ، يَقُولُ: لَقِيَ لَاقٍ ابْنَ عُمَرَ وَهُوَ عَلَى نَابٍ جَمْعَاءَ لَا تَسْوَى عَشَرَةَ دَرَاهِمَ، فَقَالَ لَهُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَلَى هَذِهِ تَحُجُّ؟ قَالَ: نَعَمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تَدَعِ الْحَجَّ، وَلَوْ عَلَى نَابٍ جَمْعَاءَ تَسْوَى عَشْرَةَ دَرَاهِمَ» فَوَاللهِ مَا حَضَرَنِي مِنْ ظَهْرِي غَيْرُهَا، وَمَا كُنْتُ لِأَدَعَ الْحَجَّترجمہ
…ایک ملاقاتی ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ملا جبکہ وہ ایک ایسی پوری دانتوں والی اونٹنی پر تھے جو دس درہم کی بھی نہیں تھی، تو اس نے ان سے کہا: اے ابوعبدالرحمٰن! کیا آپ اسی پر حج کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ہاں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”حج کو مت چھوڑو، خواہ ایک ایسی پوری دانتوں والی اونٹنی پر ہی کیوں نہ ہو جو دس درہم کی ہو۔“ اللہ کی قسم! میرے پاس سواری میں سے اس کے سوا کچھ حاضر نہ تھا، اور میں حج نہیں چھوڑ سکتا تھا۔