المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة مولى ابن عباس، عن ابن عمر باب: عکرمہ، ابن عباس رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13247
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ الْمَوْصِلِيُّ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، وَابْنِ عُمَرَ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَسْرِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ، وَهُوَ مُؤْمِنٌ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس، سیدنا ابن عمر اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”زانی جب زنا کرتا ہے تو وہ مومن نہیں رہتا، اور شرابی جب شراب پیتا ہے تو وہ مومن نہیں رہتا، اور چور جب چوری کرتا ہے تو وہ مومن نہیں رہتا، اور کوئی شخص کسی قیمتی چیز کو لوٹتے وقت مومن نہیں رہتا۔“