المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مسلم الخياط، عن ابن عمر باب: مسلم خیاط کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13223
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ مُسْلِمٍ الْخَيَّاطِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُتَلَقَّى الْأَجْلَابُ، وَلَا يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا يَخْطُبَ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَنْكِحَ أَوْ يَدَعَ»ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا کہ قافلوں کو شہر میں داخل ہونے سے پہلے راستے میں روک کر ان سے سودا کیا جائے، اور یہ کہ شہری کسی دیہاتی کا مال اس کے لیے بیچے، اور یہ کہ تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے رشتے کے پیغام پر اپنا رشتہ پیش کرے یہاں تک کہ وہ نکاح کر لے یا چھوڑ دے۔“