❮
❯
حدیث نمبر: 13213
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِّ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: أَتَيْتُ ابْنَ عُمَرَ وَهُوَ جَالِسٌ عَلَى الْبَلَاطِ وَنَاسٌ يُصَلُّونَ فَقُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَلَا تُصَلِّي؟ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تُصَلِّي صَلَاةً فِي الْيَوْمِ مَرَّتَيْنِ»
ترجمہ

سلیمان بن یسار رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، وہ صحن میں بیٹھے ہوئے تھے اور کچھ لوگ نماز پڑھ رہے تھے، تو میں نے کہا: اے ابو عبدالرحمٰن! کیا آپ نماز نہیں پڑھتے؟ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”ایک دن میں ایک ہی نماز کو دو بار نہ پڑھو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13213
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 333، حدیث 13270