المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سالم عن ابن عمر باب: سالم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13178
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، وَعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، قَالَا: ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنِّي نَهَيْتُكُمْ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ، وَإِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ , وَإِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنِ الْأَضَاحِيِّ؛ أَلَا وَإِنَّ الْأَوْعِيَةَ لَا تَحِلُّ شَيْئًا، وَلَا تُحَرِّمُهُ، أَلَا وَزُورُوا الْقُبُورَ فَإِنَّهَا تُرِقُّ الْقُلُوبَ» زَادَ عَبْدَانُ فِي حَدِيثِهِ «أَلَا وَإِنِّي نَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ فَكُلُوا، وَادَّخِرُوا مَا شِئْتُمْ»ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تمہیں مٹکے کی نبیذ سے منع کیا تھا، اور میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، اور میں نے تمہیں قربانی کے گوشت (ذخیرہ کرنے) سے منع کیا تھا۔ سن لو! برتن نہ کسی چیز کو حلال کرتے ہیں اور نہ حرام۔ سن لو! قبروں کی زیارت کیا کرو کیونکہ وہ دلوں کو نرم کرتی ہے۔“ (راوی نے) اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا: ”سن لو! میں نے تمہیں قربانی کا گوشت (تین دن سے زیادہ رکھنے) سے منع کیا تھا، سو اب کھاؤ اور جتنا چاہو ذخیرہ کر لو۔“