المعجم الكبير للطبراني
باب الثاء— حرف ثا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثابت بن الضحاك بن خليفة الأنصاري يكنى أبا زيد باب: سیدنا ثابت بن ضحاک بن خلیفہ انصاری رضی اللہ عنہ، کنیت ابوزید
حدیث نمبر: 1316
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَتَّاتُ الْكُوفِيُّ، ثنا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ، وَكَانَتْ، لَهُ صُحْبَةٌ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ مُتَعَمِّدًا، عُذِّبَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ، وَمَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ غَيْرِ الْإِسْلَامِ، كَاذِبًا مُتَعَمِّدًا فَهُوَ كَمَا قَالَ، وَمَنْ رَمَى مُؤْمِنًا، بِكُفْرٍ فَهُوَ كَقَتْلِهِ، وَمَنْ لَعَنَ مُؤْمِنًا فَهُوَ كَقَتْلِهِ»ترجمہ
سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اور وہ صحابی تھے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے جان بوجھ کر کسی چیز سے خودکشی کی، اسے قیامت کے دن جہنم کی آگ میں اسی سے عذاب دیا جائے گا، اور جس نے جان بوجھ کر اسلام کے سوا کسی اور دین کی جھوٹی قسم کھائی، تو وہ ویسا ہی ہے جیسا اس نے کہا، اور جس نے کسی مومن پر کفر کا الزام لگایا، تو وہ اس کے قتل کے مترادف ہے، اور جس نے کسی مومن پر لعنت کی، تو وہ اس کے قتل کے مترادف ہے۔“