المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سالم عن ابن عمر باب: سالم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13159
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ زَبْرٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «صَلَّى صَلَاةً فَأُلْبِسَ عَلَيْهِ فِيهَا» ، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: «أَصَلَّيْتَ مَعَنَا؟» قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: «فَمَا مَنَعَكَ أَنْ تَفْتَحَ عَلَيَّ؟»ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک نماز پڑھائی تو اس میں آپ ﷺ پر (قراءت) مشتبہ ہو گئی، جب فارغ ہوئے تو ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”کیا تم نے ہمارے ساتھ نماز پڑھی؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر تمہیں مجھے لقمہ دینے (یاد دلانے) سے کس چیز نے روکا؟“