المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سالم عن ابن عمر باب: سالم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13157
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا عِيسَى بْنُ هِلَالٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا أَبُو حَيْوَةَ شُرَيْحُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ خُلَيْدِ بْنِ دَعْلَجٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ رَزِينٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ: " كَانَ يُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ، وَيُسْبِتُ نَعْلَيْهِ، وَيَسْتَلِمُ الرُّكْنَيْنِ: الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ، وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَّ، وَيَدَعُ الرُّكْنَيْنِ اللَّذَيْنِ فِي الْحِجْرِ " وَحَدَّثَ ابْنُ عُمَرَ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ ذَلِكَترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی ڈاڑھی زرد رنگتے، چمڑے کی (بال اترے ہوئے) جوتیاں پہنتے، اور طواف میں دونوں ارکان - حجر اسود اور رکن یمانی - کا استلام کرتے، اور ان دو ارکان کو چھوڑ دیتے جو حِجر (اسماعیل) میں ہیں۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو ایسا ہی کرتے دیکھا تھا۔