المعجم الكبير للطبراني
باب الثاء— حرف ثا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثابت بن الضحاك بن خليفة الأنصاري يكنى أبا زيد باب: سیدنا ثابت بن ضحاک بن خلیفہ انصاری رضی اللہ عنہ، کنیت ابوزید
حدیث نمبر: 1313
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ غَيْرِ الْإِسْلَامِ، كَاذِبًا فَهُوَ كَمَا قَالَ، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ عُذِّبَ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ، وَلَعْنُ الْمُؤْمِنِ كَقَتْلِهِ، وَمَنْ رَمَى مُؤْمِنًا بِكُفْرٍ فَهُوَ كَقَتْلِهِ»ترجمہ
سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اسلام کے سوا کسی اور دین کی جھوٹی قسم کھائی، تو وہ ویسا ہی ہے جیسا اس نے کہا، اور جس نے کسی چیز سے خودکشی کی، اسے جہنم کی آگ میں اسی سے عذاب دیا جائے گا، اور مومن پر لعنت کرنا اس کے قتل کے مترادف ہے، اور جس نے کسی مومن پر کفر کا الزام لگایا، تو وہ اس کے قتل کے مترادف ہے۔“