المعجم الكبير للطبراني
باب الثاء— حرف ثا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثابت بن الضحاك بن خليفة الأنصاري يكنى أبا زيد باب: سیدنا ثابت بن ضحاک بن خلیفہ انصاری رضی اللہ عنہ، کنیت ابوزید
حدیث نمبر: 1312
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ، وَكَانَتْ، لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ حَمَّادٌ: وَلَوْ قُلْتَ إِنَّهُ مَرْفُوعٌ لَمْ أُبَالِ - قَالَ: «مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ سِوَى الْإِسْلَامِ، كَاذِبًا فَهُوَ كَمَا قَالَ»ترجمہ
سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اور وہ صحابی تھے، انہوں نے کہا: ”جس نے اسلام کے سوا کسی اور دین کی جھوٹی قسم کھائی، تو وہ ویسا ہی ہے جیسا اس نے کہا۔“
حماد کہتے ہیں: اگر تم کہو کہ یہ مرفوع (یعنی نبی کریم ﷺ کا فرمان) ہے تو مجھے کوئی حرج نہیں۔