المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
القاسم بن محمد، عن ابن عمر باب: قاسم بن محمد کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13047
وَبِإِسْنَادِهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: " كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ , وَكَانَتْ لَيْلَةٌ ظَلْمَاءُ أَذَّنَ مُؤَذِّنُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَصَلَّى ثُمَّ أَمَرَ مُنَادِيًا أَنْ يُنَادِيَ أَنْ: «صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ»ترجمہ
اسی سند سے مروی ہے، ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھا، رات بہت تاریک تھی، نبی کریم ﷺ کے مؤذن نے اذان دی، پھر آپ ﷺ نے نماز پڑھی، پھر ایک منادی کو حکم دیا کہ وہ پکار کر کہے: اپنے ٹھکانوں میں نماز پڑھ لو۔“