المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن المسيب، عن ابن عمر باب: سعید بن مسیب کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13034
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ح وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، قَالَا: ثنا الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدٍ أَبُو قُدَامَةَ، ثنا هُودُ بْنُ شِهَابِ بْنِ عَبَّادٍ الْعَصَرِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: «حَجَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ وَمَعَ عُمَرَ، وَمَعَ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ فَكُلُّهُمْ كَانَ لَا يَصُومُهُ - يَعْنِي يَوْمَ عَرَفَةَ -»ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”میں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ، اور عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ، اور عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا، اور ان میں سے کوئی بھی اس دن کا روزہ نہیں رکھتا تھا“ - یعنی یوم عرفہ کا۔