المعجم الكبير للطبراني
باب الثاء— حرف ثا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثابت بن قيس بن شماس الأنصاري باب: سیدنا ثابت بن قیس بن شماس انصاری رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، ثنا أَزْهَرُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: أَنْبَأَنِي ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: فَقَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَابِتَ بْنَ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا أَعْلَمُ خَبَرَهُ يَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَاهُ فَوَجَدَهُ فِي بَيْتٍ مُنَكِّبَ رَأْسِهِ يَبْكِي، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، افْتَقَدَكَ، فَقَالَ: رَفَعْتُ صَوْتِي فَوْقَ صَوْتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَدْ حَبِطَ عَمَلِي، وَأَنَا مِنْ أَهْلِ النَّارِ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «ارْجِعْ إِلَيْهِ، وَأَعْلِمْهُ أَنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، وَأَنَّهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ»سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کو (مجلس میں) نہ پا کر ان کے بارے میں پوچھا، تو ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! مجھے ان کی خبر معلوم ہے۔ چنانچہ وہ ان کے پاس گیا تو انہیں گھر میں سر جھکائے روتا ہوا پایا۔ اس نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے آپ کو نہ پا کر پوچھا ہے۔ انہوں نے کہا: میں نے اپنی آواز رسول اللہ ﷺ کی آواز سے بلند کر دی ہے، تو میرا عمل ضائع ہو گیا ہے اور میں جہنمیوں میں سے ہوں۔ چنانچہ وہ شخص نبی کریم ﷺ کے پاس آیا (اور یہ بات بتائی)، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے پاس واپس جاؤ اور اسے بتاؤ کہ وہ جہنمیوں میں سے نہیں بلکہ جنتیوں میں سے ہے۔“