المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد بن الأصم، عن ابن عباس باب: یزید بن اصم کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12944
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ صَبَاحِ بْنِ يَحْيَى الْمُزَنِيِّ، عَنْ أَبِي فَزَارَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَمْ أُومَرْ بِتَشْيِيدِ الْمَسَاجِدِ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے مسجدوں کو اونچا اور آراستہ تعمیر کرنے کا حکم نہیں دیا گیا۔“