المعجم الكبير للطبراني
باب الثاء— حرف ثا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثابت بن قيس بن شماس الأنصاري باب: سیدنا ثابت بن قیس بن شماس انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1294
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَأَبُو مُسْلِمً الْكَشِّيُّ، قَالَا: ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ ثَابِتَ بْنَ قَيْسٍ، جَاءَ يَوْمَ الْيَمَامَةِ، وَقَدْ تَحَنَّطَ وَنَشَرَ أَكْفَانَهُ، فَقَالَ: «اللهُمَّ إِنِّي أَبْرَأُ إِلَيْكَ مِمَّا جَاءَ بِهِ هَؤُلَاءِ، وَأَعْتَذِرُ مِمَّا صَنَعَ هَؤُلَاءِ فَقُتِلَ، وَكَانَتْ لَهُ دِرْعٌ فَسُرِقَتْ، فَرَآهُ رَجُلٌ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ» ، فَقَالَ: «إِنَّ دِرْعِي فِي قِدْرٍ تَحْتَ الْكَانُونِ، فِي مَكَانِ كَذَا، وَكَذَا، وَأَوْصَاهُ بِوَصَايَا، فَطَلَبُوا الدِّرْعَ فَوَجَدُوهَا، وَأَنْفَذُوا الْوَصَايَا»ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ یمامہ کے دن آئے، اور انہوں نے خوشبو لگا رکھی تھی اور اپنے کفن پھیلا رکھے تھے، تو انہوں نے کہا: ”اے اللہ! میں تیرے سامنے ان لوگوں کے لائے ہوئے سے بیزاری ظاہر کرتا ہوں، اور ان کے کیے پر معذرت پیش کرتا ہوں“ پھر وہ شہید ہو گئے، اور ان کی ایک زرہ تھی جو چوری ہو گئی، تو ایک آدمی نے خواب میں انہیں دیکھا، تو ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میری زرہ فلاں فلاں جگہ چولہے کے نیچے ایک ہانڈی میں ہے“ اور انہیں کچھ وصیتیں کیں، تو لوگوں نے زرہ تلاش کی تو وہ وہیں پائی، اور ان کی وصیتیں پوری کیں۔