المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حنش الصنعاني، عن ابن عباس باب: حنش صنعانی کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12932
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ قَيْسِ بْنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ: كَانَ خَلْفَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِي وَأَنَا رَدِيفٌ خَلْفَهُ: «يَا غُلَامُ إِنِّي مُعَلِّمُكُ كَلِمَاتٍ فَاحْفَظْهُنَّ، احْفَظِ اللهَ يَحْفَظْكَ احْفَظِ اللهَ تَجِدْهُ تُجَاهَكَ، وَإِذَا سَأَلْتَ فَاسْأَلِ اللهَ، وَإِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللهِ، وَاعْلَمْ أَنَّ الْأُمَّةَ لَوِ اجْتَمَعُوا عَلَى أَنْ يَنْفَعُوكَ لَمْ يَنْفَعُوكَ إِلَّا بِشَيْءٍ قَدْ كَتَبَهُ اللهُ لَكَ جَفَّتِ الْأَقْلَامُ، وَطُوِيَتِ الصُّحُفُ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پیچھے سوار تھے، تو آپ ﷺ نے مجھ سے - جبکہ میں آپ ﷺ کے پیچھے سوار تھا - فرمایا: ”اے لڑکے! میں تمہیں کچھ باتیں سکھاتا ہوں، انہیں یاد رکھو: اللہ کی حفاظت کرو، وہ تمہاری حفاظت کرے گا۔ اللہ کی حفاظت کرو، تم اسے اپنے سامنے پاؤ گے۔ اور جب مانگو تو اللہ ہی سے مانگو، اور جب مدد طلب کرو تو اللہ ہی سے مدد طلب کرو، اور جان لو کہ اگر پوری امت بھی جمع ہو جائے کہ تمہیں کوئی فائدہ پہنچائے، تو وہ تمہیں اسی چیز کے سوا فائدہ نہیں پہنچا سکتی جو اللہ نے تمہارے لیے لکھ دی ہے۔ قلمیں خشک ہو چکیں اور صحیفے لپیٹ دیے گئے۔“