المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مالك بن سعد التجيبي، عن ابن عباس باب: مالک بن سعد تجیبی کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12920
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ، ثنا مَالِكُ بْنُ الْخَيْرِ الزِّيَادِيُّ أَنَّ مَالِكَ بْنَ سَعْدٍ التُّجِيبِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّهُ: سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ إِنَّ اللهَ لَعَنَ الْخَمْرَ وَعَاصِرَهَا وَمُعْتَصِرَهَا وَشَارِبَهَا وَحَامِلَهَا وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ وَبَائِعَهَا وَمُبْتَاعَهَا وَسَاقِيَهَا وَمُسْقِيَهَا "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جبریل علیہ السلام میرے پاس آئے اور کہا: اے محمد! بیشک اللہ نے شراب پر، اس کو نچوڑنے والے پر، اس کے لیے نچوڑوانے والے پر، اس کے پینے والے پر، اسے اٹھانے والے پر، جس کے پاس اٹھا کر لے جائی جائے اس پر، اس کے بیچنے والے پر، اس کے خریدنے والے پر، اس کے پلانے والے پر، اور جسے پلایا جائے اس پر لعنت فرمائی ہے۔“